ٹی ٹوئنٹی میچ: بابراعظم کا شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل

Published 19 Apr, 2021 10:27am 1 min read

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا ایک شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

کرکٹ کی اصطلاح میں "لیٹ گلانس" شاٹ کو بابراعظم نے ایک یارکر گیند پر بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ کھیلا تھا، جس پر انہیں چار رن بھی حاصل ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ ایک فاسٹ، فاسٹ میڈیم یا میڈیم فاسٹ باؤلر کی یارکر گیند پر اس طرح کی شاٹ کھیلنا واقعی مہارت کا کام ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں صارف نے اظہر علی کے گھر میں بابراعظم کی یہ شاٹ کھیلتے اور اس کی پریکٹس کرتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی۔

اس صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اظہر علی کے گیراج میں بچوں کے ساتھ بابراعظم نے اس شاٹ کی پریکٹس کی اور پھر اس کا عملی مظاہرہ میدان میں کر ڈالا‘۔

خیال رہے کہ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو اس کی ہی سرزمین پر ون ڈے اور پھر ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شکست دے دوچار کردیا۔

بابر اعظم ویسے ہی ایک بڑی تعداد کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، تاہم اب ان کے ناقدین بھی ان کے اس مخصوص شاٹ کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.