ای سی سی نے سوتی دھاگے کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی ختم کردی
1 min readای سی سی نے سوتی دھاگےکی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی ختم کردی۔مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ برآمد کنندگان صفر ڈیوٹی پر سوتی دھاگہ درآمد کر سکتے ہیں،ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹرز کو سہولت ملے گی۔
ملک میں دھاگے کی قلت کے پیش نظراقتصادی رابطہ کمیٹی نے سوتی دھاگے کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دے دی۔
مشیرتجارت عبدالرزاق داؤدنےٹویٹ میں کہاکہ وزارت تجارت نے ای سی سی کو سمری ارسال کی تھی۔
کابینہ کی منظوری کے بعدنوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔
عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ فیصلے سے ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹرز کو سہولت ملے گی ۔برآمدکنندگان صفر ڈیوٹی پر سوتی دھاگہ درآمدکرسکتے ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.