یوسف رضاگیلانی کی اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش

Published 11 Apr, 2021 08:42pm 1 min read

اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کاسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں یوسف رضاگیلانی نےاپوزیشن لیڈرسینیٹ کے عہدےسےمستعفی ہونےکی پیشکش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرپارٹی سمجھتی ہےکہ تومیں مستعفی کوتیارہوں۔میرےلئےعہدہ کوئی معنی نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہاہم نےجمہوریت کےلئےجانیں اور قربانیاں دیں ہیں۔پیپلزپارٹی پربےبنیادالزامات لگائے گئے۔

اجلاس میں موجود شرکاء نے جواب دیاآپ کو مستعفی ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔پوری پارٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.