امریکا کی جانب سے ماحولیاتی سمٹ میں دعوت نہ ملنے پر وزیراعظم کا ردعمل
1 min readوزیر اعظم عمران خان نے امریکاکی جانب سےماحولیاتی سمٹ میں دعوت نہ ملنےپرردعمل کا اظہار کردیا۔
وزیراعظم نےٹویٹ میں لکھاکہ امریکی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں دعوت نہ ملنےپرحیران ہوں۔ہماری پالیسیاں ماحولیاتی تبدیلیوں کےاثرات کوکم کرنے کےلئے ہیں۔
عالمی برادری اگر ماحولیاتی تغیرات کے مہلک اثرات سے نمٹنے میں سنجیدہ ہے تو میں ماحولیاتی تغیرات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے 2021 میں ہونے والے اجلاس (COP26) میں اپنی ترجیحات کی بھرپور وضاحت کرچکا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2021میں ماحولیاتی تغیرات کےحوالےسےایک اجلاس میں پاکستان کو مدعو نہ کئےجانےپر لگائی جانےوالی بےڈھب صدائیں سن کرحیران ہوں۔میری حکومت کی ماحولیاتی پالیسیز کا کُلیِّ مدار تو ماحولیاتی تغیرات کےمہلک اثرات کم کرنےکیلئےایک سرسبز و شفاف پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے کرنے کا ہمارا عزم ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2021
وزیراعظم نےکہاپالیسیاں آئندہ نسلوں کوسرسبز پاکستان سےوابستگی کےمطابق ہیں۔ہمارےاقدام میں سرسبز پاکستان،10بلین ٹری سونامی شامل ہے۔دریاوں کی صفائی ہمارےاقدام میں شامل ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.