صبا قمر نے شادی منسوخ کردی

Published 02 Apr, 2021 07:39pm 1 min read

اداکارہ صبا قمر نے بلاگر عظیم خان کے ساتھ شادی کا فیصلہ منسوخ کرکے مداحوں کو پھر حیرت میں ڈال دیا۔ انسٹاگرام پر تمام لوگوں کو مخاطب کیا اور کہا نجی وجوہات ہیں۔ اب ہم شادی نہیں کررہے، امید ہے آپ سب ہمیشہ کی طرح میرا ساتھ دیں گے۔

صبا قمر نے مزید لکھا کہ لگتا ہے تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں ہوئی، یہ بھی بتایا۔ زندگی میں کبھی عظیم خان سے ملاقات نہیں کی، فون کے ذریعے رابطہ تھا۔ یہ مشکل وقت ہے۔ یہ وقت بھی گزرجائےگا۔

صبا قمر نے کچھ دنوں پہلے بلاگرعظیم خان سے شادی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ایک خاتون نے عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.