سپریم کورٹ میں ڈسکہ انتخابات سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر
1 min readاسلام آباد:سپریم کورٹ میں ڈسکہ انتخابات سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا،سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ میں این اے 75ڈسکہ کے ضمنی انتخابات سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر دیا گیا، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ کل صبح ساڑھے 11بجے کیس کی سماعت کرے گا۔
عدالت کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ،3رکنی بینچ میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.