ای سی پی : حلقہ پی ایس 70، ضمنی الیکشن کا شیڈول
1 min readالیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 بدین میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا، ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 20 مئی کو ہو گی۔
رکن سندھ اسمبلی بشیر احمد کی وفات کے باعث نشست خالی ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی یکم اپریل سے 5 اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 اپریل تک مکمل کی جائے گی، امیدواروں کی حتمی فہرست 23 اپریل کو جاری کی جائے گی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.