شریف اور زرداری کرپٹ نہیں تو پھر پاکستان کرپشن فری ملک ہے،فواد چوہدری

Updated 22 Mar, 2021 01:52pm 1 min read

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ شریف اور زرداری کرپٹ نہیں تو پھر پاکستان کرپشن فری ملک ہے، اگر ان کو سزائیں نہیں ہوتیں تو نیب بند کر کے ڈھابہ کھول لیتے ہیں ،ملک کےوسائل ضائع کرنے کا کیافائدہ؟۔

وفاقی وزیرفوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عوام کی نیب سے توقع ہےکہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے،ملزمان کوروزتھیٹرلگانےکےمواقع فراہم کرنامایوس کن ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورآصف زرداری کرپٹ نہیں توپھرپاکستان کرپشن فری ملک ہے ،اگر ان کوسزائیں نہیں ہوتیں تونیب بندکرکےڈھابہ کھول لیتےہیں،ملک کےوسائل ضائع کرنےکا کیافائدہ؟

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.