'سندھ میں جلد تحریک انصاف کاقلعہ بننے والا ہے'
1 min readمشیراطلاعات پنجاب فردوس عاشق عوان نے کہاہےکہ آصف زرداری نے سندھ کی حکومت بچانےکےلئے پی ڈی ایم کی کشتی سے جھکانگ لگادی ہے لیکن سندھ میں جلد تحریک انصاف کاقلعہ بننے والا ہے۔
مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق عوان نے جناح اسپتال میں حلیم عادل شیخ سے ملاقات کے بعد انکی رہائش گاہ پر اہل خانہ ملاقات کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کے مجاہدوں کو خراج تحسین پیش کرنے آئیں ہوں۔پیپلز پارٹی نے میڈیا پر جمہوریت کی اداکاری کی ہے۔
فردوس عاشق عوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ایک سرکس لگا ہوا ہے۔زرداری اور ان کے درباری اور ن لیگ کے حواری نے عمران خان کو گھر بھیجنے کےلئے بگل بجائیں۔خود کی بگل بگیں بج گئیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ صوبائی حکومت کی ذاتی ملازم کے بجائے قوم کی پاسداری کریں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.