بھارت مکمل طورپر تعصب پسند ہندوؤں کا ملک بن چکا ہے ،گورنر پنجاب

Published 21 Mar, 2021 12:09pm 1 min read

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت مکمل طورپر تعصب پسند ہندوؤں کا ملک بن چکا ہے ،مودی آر ایس ایس کے دہشتگردوں کی سر پرستی کر رہا ہے ۔

گور نرپنجاب چوہدری محمد سرور نےبھارت میں مندر سے پانی پینے والے مسلمان بچے پر تشدد کی ویڈیوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشیئرکردی۔

گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ بھارت مکمل طورپر تعصب پسند ہندوؤں کا ملک بن چکا ہے ،مودی آر ایس ایس کے دہشتگردوں کی سر پرستی کر رہا ہے ،بھارتی سیکیورٹی فورسز بھی انتہا پسندوں او دہشتگردوں کی حمایتی ہیں ،مسلمان ہونا بھارت میں آج جرم بن چکا ہے ۔

چوہدری سرور نے مزید کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کے قتل پرعالمی ادارے خاموشی ختم کریں ،اقلیتوں کیلئے بھارت دنیا کا خطر ناک ترین ملک بن چکا ہے،اقوام متحدہ بھارت میں اقلیتوں پرمظالم کا نوٹس لے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.