وزیر اعظم عمران خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا

Updated 20 Mar, 2021 02:51pm 1 min read

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

دو روز قبل وزیر اعطم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوائی تھی اور اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ملک بھرمیں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.