این اے 249میں ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی نے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کردیا

Published 19 Mar, 2021 03:50pm 1 min read

کراچی :پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کیلئے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کردیا ۔

ترجمان تحریک انصاف کراچی کے مطابق این اے 249پر پی ٹی آئی کی جانب سے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ، امجد آفریدی پی ٹی آئی ضلع ویسٹ کراچی کے صدر ہیں۔

امجد آفریدی تحریک انصاف کے دیرینہ اورسرگرم کارکن ہیں ، تحریک انصاف کی جانب سے 18افراد نے ٹکٹ کیلئے درخواست دی تھی ،14 امیدواروں نے پی ٹی ائی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکرٹری سعید آفریدی نے دعوی کیا ہے کے تحریک انصاف ایک بار پھر اس سیٹ پرکامیابی حاصل کرے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.