اپوزیشن نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےکاغذات نامزدگی وصول کرلئے
1 min readاسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے۔
اپوزیشن جماعتوں نے سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد خان سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔
پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی کی جگہ ان کے کاغذات شیری رحمان نے وصول کئے جبکہ ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے کاغذات خود وصول کئے،اس موقع پر مولانا عطاء الرحمان، فاروق ایچ نائیک اور سعید غنی بھی موجود تھے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ ممبرز کا کارڈ بھی حاصل کر لیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.