ٹرین حادثہ: کسی کی غفلت ہوئی تو برداشت نہیں کروں گا: وزیر ریلوے
1 min readوفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کہتے ہیں کہ کراچی ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے میں کسی کی غفلت ہوئی تو برداشت نہیں کروں گا۔
وزیر ریلویز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر حادثے میں ٹرین ڈرائیور کی غلطی ہوئی تو کارروائی ہوگی، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 4 سے 5 روز میں مل جائے گی۔
ٹرین حادثے کے حوالے سے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ حادثہ بہت شدید تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ جانی نقصان کم ہوا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ریلوے کا نظام مکمل طور پر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے کام بھی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب جاں بحق خاتون کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ انہوں نے ریسکیو آپریشن براہ راست مانیٹر کیا، ریلوے حکام اور پولیس وقت پر حادثے کے مقام پر پہنچی، ڈی سی سکھر نے بھی بہت تعاون کیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.