کراچی ایکسپریس کی گیارہ بوگیاں الٹ گئیں
1 min readکراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کی گیارہ بوگیاں الٹ گئیں، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ پچیس سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ریلیف ٹرین کے ذریعے روہڑی منتقل کردیا گیا۔ حادثہ روہڑی اور پنو عاقل کے درمیان پیش آیا۔
ٹریک کلیئرکرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، بوگیاں الٹنے سے اپ ٹریک مکمل بند ہوگئی ہے۔
ڈی سی او ریلوے کامران لاشاری کے مطابق ٹرین کی 9 بوگیاں الٹ کرکھائی میں جاگریں، جب کہ 2 بوگی الٹ کر ٹریک پر گری ہیں۔
کامران لاشاری کا کہنا ہے کہ واقعےکی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.