'ملک میں کٹھ پتلی نظام چل رہا ہے'

Published 06 Mar, 2021 09:28pm 1 min read

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں کٹھ پتلی نظام چل رہا ہے، محسوس ہوا، اپوزیشن کا حق چھینا جارہا ہے، لگتا ہے ہم پھر آمرانہ نظام کی طرف جارہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے رد عمل دیتے ہوئے کہا سینیٹ کے ایک الیکشن نے حکومت کی قلعی کھول دی، ایک شخص کا غصہ چھپائے نہیں چھپ رہا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا، عمران خان نے اکثریت کھو دی،واضح کیا عدم اعتماد کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی،

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ خان صاحب! ہم بتائیں گے، کہ آپ کب تک کرسی پر ہیں

بلاول کا کہنا تھا کہ سینیٹ کےالیکشن نے حکومت کی قلعی کھول دی، عمران خان نے اکثریت کھو دی عدم اعتماد کا فیصلہ ہم کریں گے، خان صاحب! ہم بتائیں گےکہ آپ کب تک کرسی پر ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.