ن لیگ کے اراکین پر حملے کیخلاف قرارداد

Published 06 Mar, 2021 09:30pm 1 min read

مسلم لیگ نون کے اراکین قومی اسمبلی پر اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان کے حملے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد میں ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی رکن رابعہ فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ نون کے منتخب نمائندوں پر تحریک انصاف کے کارکنان کا حملہ قابل مذمت ہے۔ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، سینیٹر مصدق ملک اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر قائدین پر تحریک انصاف کے کارکنان کا حملہ عمران خان کی تربیت کا نتیجہ ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ بدتمیزی اور گھیراﺅ کی سیاست کو فروغ دیا ہے، یہ ایوان ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.