وزیراعظم کا بطور چیئرمین پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو خط

Published 06 Mar, 2021 08:57am 1 min read

وزیراعظم عمران خان نے بطور چیئرمین پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ تمام اراکین اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں۔ غیرحاضری پر آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔

وزیراعظم نے خط میں یہ بھی لکھا کہ بارہ بج کر پندرہ منٹ کے بعد اسمبلی ہال اور چیمبر کے دروازے بند ہوجائیں گے، اجلاس سوا بارہ بجے شروع ہوگا، تلاوت کلام پاک کے بعد وزیرخارجہ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کریں گے، وزیراعظم آئین کے آرٹیکل اکیانوے کی ذیلی شق سات کے تحت ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.