این اے75 ڈسکہ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Updated 05 Mar, 2021 03:18pm 1 min read

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے این اے 75 ڈسکہ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

‏حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

حکومتی امیدوار نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حلقہ این اے 75 میں دوبارہ انتخابات کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔

علی اسجد ملہی نے سپریم کورٹ سے اپنی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی استدعا کردی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.