'مجھے آٹھ کروڑ روپے کی آفر ہوئی' پی ٹی آئی رکن اسمبلی

Published 03 Mar, 2021 06:03pm 1 min read

پی ٹی آئی کےرکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالسلام نے کہا ہے کہ مجھے اٹھ کروڑ روپے کی آفر ہوئی،تمام ثبوت وزیراعلیٰ کو بھیج دیئے ہیں،ووٹ کی خریدوفروخت کرنےوالوں کےبےنقاب کریں گے

بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے آٹھ کروڑ روپے کی آفر کی گئی۔

عبدالسلام کا کہنا تھا کہ بارگینگ ہوتی رہی اور میں بھی چیٹ کرتا رہا۔

عبدالسلام کا کہنا تھا کہ تمام چیٹ وزیراعلیٰ کو ثبوت کے طور پربھیج دی، ہم نےخریدوفروخت کرنے والوں کوبےنقاب کرنا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ میرا ووٹ پارٹی کی امانت ہے، پی ٹی آئی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.