سینیٹ انتخابات :الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ سیل کو 2 شکایات موصول

Published 03 Mar, 2021 12:54pm 1 min read

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ سیل کو سینیٹ انتخابات سے متعلق اب تک 2 شکایات موصول ہوئی ہیں،دونوں شکایات بلوچستان اسمبلی میں ووٹنگ سے متعلق ہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کی پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی، الیکشن کمیشن نے دونوں شکایات کے ازالے کیلئے پریذائڈنگ افسر بلوچستان اسمبلی کو احکامات دے دیئے۔

بلوچستان اسمبلی میں موجود الیکشن کمیشن ممبر شاہ محمد جتوئی کو شکایات کے جلد ازجلد ازالے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.