یوسف رضاگیلانی کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادرپٹیل کا پولنگ کے عمل پر اعتراض

Updated 03 Mar, 2021 12:40pm 1 min read

اسلام آباد:پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادر پٹیل نے پولنگ کے عمل پر اعتراض اٹھا دیا ۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادرپٹیل نےشیخ راشد شفیق کے ووٹ پر اعتراض اٹھایا۔

عبدالقادر پٹیل نے اپنے اعتراض میں کہا کہ پولنگ افسر نے پولنگ بوتھ میں پی ٹی آئی کے شیخ راشد شفیق کا ووٹ چیک کیا، پولنگ افسر نے لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے بیلٹ پیپر دیکھا، اس لئے شیخ راشد شفیق کا ووٹ کینسل کیا جائے۔

عبدالقادر پٹیل نے مزیدکہا کہ پولنگ افسر کافی دیر سے ووٹ چیک کر رہے تھے۔

ریٹرننگ افسر نے اعتراض کے بعد پولنگ عملے کو پولنگ بوتھ سے دور ہٹ جانے کی ہدایت کردی۔

عبدالقادر پٹیل کے بعد مسلم لیگ (ن)کے علی گوہر نے کاپولنگ کےعمل پراعتراض کردیا ۔

انہوں نے الزام لگایا کہ لائن ٹھیک کرنے کے بہانے ووٹرز کو بلا کر بیلٹ پیپرز چیک کئے جا رہے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.