سندھ اسمبلی پولنگ اسٹیشن قرار

Published 02 Mar, 2021 07:26pm 1 min read

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کا انتظام سمبھال لیا، اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن قرار دے کر ایوان میں نصب کمیرے بند کرادیئے گئے۔ جو الیکشن کے اختتام تک بند رہیں گے، پولنگ افسر کہتے ہیں ووٹ کی سیکریسی کو برقرار رکھنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

الیکشن کمیشن کا عملہ پولنگ افسر ندیم حیدر کی سربراہی میں سندھ اسمبلی پہنچا۔ عملہ اپنے ہمراہ بیلیٹ باکسز سمیت دیگر سامان بھی لایا تھا۔

سندھ اسمبلی ہال کو پولنگ اسٹیشن قرار دے دیا گیا پولنگ افسر نے ایوان میں نصب کیمرے بند کرایئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ہال میں نصب کمیرے الیکشن کے اختتام تک مکمل طور پر بند کریں گے، کیونکہ ووٹ کی سیکریسی برقرار رکھنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

سینٹ انتخابات کیلئے پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.