حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

Published 28 Feb, 2021 11:21pm 1 min read

‏حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز مسترد کردی۔ یکم مارچ سے 15 مارچ تک پٹرول کی قیمت برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق15دن کےلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررہیں گی۔عوام نے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر20 روپے بڑھانے کی سمری بھیجی تھی۔تاہم وزیراعظم نے قیمتیں بڑھانے کی تجویز مسترد کردی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.