راشد خان کی جگہ سندیپ لمیچانے قلندرز کے اسکواڈ میں شامل

Published 27 Feb, 2021 08:05pm 1 min read

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس میں لاہور قلندرز نے افغانستان کے لیگ اسپنر کی جگہ نیپال کے لیگ اسپنر کواپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے راشد خان کو 2 میچز بعد ہی نیشنل ڈیوٹی نبھانے کیلئے پی ایس ایل کو ادھورا چھوڑ کر اپنے وطن واپس جانا پڑا تھا تاہم اب قلندرز کی انتظامیہ نے اُن کی جگہ سندیپ لمیچانے کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔

واضح رہے کہ سندیپ لمیچانے نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں لاہور قلندرز کی ہی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.