سینیٹ انتخابات: شہباز شریف کی لاہورمیں ووٹ ڈالنےکی درخواست مسترد

Published 27 Feb, 2021 01:50pm 1 min read

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی لاہور میں ووٹ ڈالنے کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے علاوہ کہیں اور ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں دی جاسکتی ہے۔ شہباز شریف سمیت دیگر اسیر ارکان قومی اسمبلی ہال میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرچکا ہے۔ شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کو لاہور میں ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما خورشید شاہ، ن لیگی رہنما شہباز شریف اور خواجہ آصف اور ایم این اے علی وزیر پولیس تحویل میں ہیں۔

رواں سال سینیٹ کے انتخابات اگلے ماہ 3 مارچ کو ہونگے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.