جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پرشرپسندوں کا حملہ، 5 جوان شہید
1 min readپشاور:جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے میں 5جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ ڈیلہ مزارائی میں سیکیورٹی فورسز ایف سی 223 ونگ کی چیک پوسٹ پر شرپسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا،جس کے نتیجے میں 5اہلکار شہید اورایک زخمی ہوگیا۔
شہید ہونےوالوں میں نائب صوبیدار شاہد انور،نائیک احمد خان خٹک،لائیس نائیک شہریار خٹک ،سپاہی ایوب اور سپاہی شہزاد خٹک شامل ہیں جبکہ حملے میں سپاہی شاہد افضل زخمی ہوگیا ۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.