برطانوی شہزادہ فلپ ناسازیِ طبیعت کے باعث اسپتال منتقل
1 min readملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپ کو ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
برطانوی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیوک ایڈنبرا شہزادہ فلپ کی طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی تھی جس کے باعث انہیں احتیاطاً کنگ ایڈورڈ اسپتال لندن منتقل کردیا گیا۔
99 سالہ شہزادہ فلپ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اسپتال گئے جہاں انہیں ڈاکٹروں کے مشورے پر داخل کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق شہزادہ فلپ آئندہ چند دنوں تک اسپتال میں رہیں گے جہاں انہیں خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران انہوں نے ملکہ برطانیہ کے ہمراہ مغربی لندن میں قیام کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملکہ برطانیہ اور شہزاد ہ فلپ نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی، انہیں شاہی خاندان کے معالج نے ونڈسر کاسل میں ویکسین لگائی تھی۔
یاد رہے کہ شہزادہ فلپ اور الزبتھ دوم کی شادی 1947 میں ہوئی تھی اور دونوں کے 4 بچے ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.