'اپوزیشن کو سینیٹ میں شکست نظر آگئی'

Published 15 Feb, 2021 11:05pm 1 min read

فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز پر تنقید کی اور کہا ہے مریم نواز سرجری کیلئے باہر اس لیے جانا چاہتی ہیں کیونکہ اپوزیشن کو سینیٹ الیکشن میں واضح شکست نظر آ گئی ہے۔ مگر کرپشن کی سرجری عمران خان کے ہاتھوں ہو گی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ کی پیشکش کی لیکن اگر نون لیگ نے جگ ہنسائی کا ٹھیکہ لیا ہے تو عمران خان کچھ نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کو شکست نظر آگئی۔

فردوس عاشق نے مزید کہا کہ کرپشن کی سرجری عمران خان کے ہاتھوں ہی ہوگی، ن لیگ نے جگ ہنسائی کاٹھیکا لیا ہوا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.