بھارتی ایئر ایمبولینس کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈنگ

Published 15 Feb, 2021 09:09am 1 min read

اسلام آباد:بھارتی ایئرایمبولینس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈنگ کی،ایئرایمبولینس کوفیول بھروانے کیلئےلینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ایئرایمبولینس کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرفیول بھروانے کیلئے لینڈنگ کی اجازت دی گئی ہے۔

بھارتی ایئرایمبولینس میں برطانوی مریض سفرکررہا ہے ،برطانوی مریض کوایئرایمبولینس کے ذریعے کولکتہ سے دوشمبے لےجارہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فیولنگ کے بعد بھارتی جہازکواسلام آباد سے دوشمبے کیلئے روانہ کیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق جہاز نے ایمرجنسی لینڈنگ نہیں کی اورنہ ہی ایمرجنسی لینڈنگ کی کال دی گئی تھی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.