وزیراعلیٰ سندھ کا 10 نشستیں جیتنے کا دعویٰ ممبران خریدے بغیر ممکن نہیں: فواد چوہدری
1 min readوفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کہہ رہے ہیں وہ صوبے سے 10 نشستیں جیتیں گے، ان کا دعویٰ ممبران خریدے بغیر ممکن نہیں۔
فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ سندھ میں سینیٹ کی دس سیٹوں پر کامیابی حاصل کریں گے، مطلوبہ تعداد میں پارٹی اراکین نہ ہوں تو یہ تب ممکن ہے جب آپ دوسری جماعتوں کے ممبران خریدیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس وجہ سے ہی اوپن ووٹنگ کی مخالفت اور خفیہ ووٹنگ پر زور دیتی ہے، سپریم کورٹ اس بیان کو اپنے ریکارڈ کاحصہ بنائے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.