وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات 2018 کے ویڈیو معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی

Updated 11 Feb, 2021 02:07pm 1 min read

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات 2018 کے ویڈیو معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی۔

وزیراعظم عمران خان نے ایم پی ایز کے پیسے لینے کی ویڈیو کے معاملے پر 3رکنی کمیٹی قائم کردی،جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور وزیراعظم کے مشیرِ داخلہ شہزاد اکبر شامل ہیں۔

کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ ویڈیو میں کون کون ملوث ہے اور اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

کمیٹی ویڈیو کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع سے متعلق تجاویز بھی دے گی اور ملوث افراد کخلاِف فوجداری کارروائی کے امکانات سے متعلق سفارشات دے گی۔

کمیٹی ملوث افراد کخلا ف کیسز نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو بھجوانے پر بھی غور کرے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.