براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ نے جیمرز والی گاڑی حکومت کو واپس کر دی

Published 09 Feb, 2021 02:24pm 1 min read

اسلام آباد:براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ نے جیمرز والی گاڑی حکومت کو واپس کر دی۔

براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ نے جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ نے جیمرز والی گاڑی حکومت کو واپس کر دی اور کہا کہ سیکیورٹی کے نام پر پروٹوکول نہیں چاہیئے۔

حکومت نے جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کو جیمرز وہیکل فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ، جیمرز والی گاڑی جسٹس (ر) عظمت سعید کے قافلے کا حصہ ہونا تھی۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیاہے ،براڈشیٹ کمیشن کادفترشرعی عدالت میں قائم کیاگیاہے،گریڈ 20 کے آفیسر طارق محمودبطور رجسٹرر خدمات سرانجام دیں گے،کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)عظمت سعیدکو پولیس سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.