فضل الرحمان کا مریم نواز کو ٹیلی فون، صاحبزادی کی خیریت دریافت کی

Updated 08 Feb, 2021 12:19pm 1 min read

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے ان کی صاحبزادی کی خیریت دریافت کی۔

جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نائب صدر ن لیگ مریم نوازکو ٹیلی فون کیا اور ان سے صاحبزادی کی خیریت دریافت کی۔

مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی صاحبزادی کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء بھی کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کی صاحبزادی مہر النساءحادثے میں زخمی ہوگئی تھیں ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.