سندھ حکومت کا کل سے زائرين کیلئے مزارات کھولنے کا فیصلہ
1 min readکراچی :سندھ حکومت نے کل سے زائرين کیلئے مزارات کھولنے کا فیصلہ کرلیا،مزارات کھولنے کا فیصلہ 18ایس او پیز سےمشروط ہے۔
وزیراوقاف سندھ سہیل انور سیال کی جانب سے سندھ بھر میں مزارات کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ کل سے سندھ بھر کے مزارات زائرین کیلئےکھول دیئے جائیں گے،کورونا کی دوسری لہر کے باعث مزارات مکمل ایس اوپیز کے تحت کھولےجائیں گے۔
اس ضمن میں احکامات جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق بزرگان دین کے مزارات پرحاضری کےوقت زائرین ایس او پیزپرعملدرآمدکرے اورمزارات پرماسک اورسماجی فاصلےکاخیال رکھاجائے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.