پاکستان میں روسی ویکسین اسپوٹنک کے استعمال کی منظوری

Updated 24 Jan, 2021 02:46pm 1 min read

اسلام آباد: ڈریپ نے پاکستان میں روسی ویکسین اسپوٹنک کے استعمال کی منظوری دے دی۔

پاکستان کیلئے اچھی خبر آگئی،روسی ویکسین اسپوٹنک کےاستعمال کی منظوری دے دی گئی،ڈریپ کے رجسٹریشن بورڈ نے منظوری دی،روسی ویکسین کو منفی 18ڈگری پررکھاجائےگا۔

پاکستان میں اب تک 3کوروناویکسینزکی منظوری دی جاچکی ہے،روسی ویکسین کچھ دنوں بعدپاکستان پہنچنےکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ڈرگ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے اسٹرازینیکااورچینی ویکسین سائنو فارم حاصل کرنے کی منظوری دے رکھی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.