'ملین مارچ ملینرز کے تحفظ کیلئے ہے'
1 min readمعاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اسلام آباد میں ملین مارچ اپنے ملینرز کو تحفظ دینے کیلئے ہے۔
میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ استعفے دینے والے فارن فنڈنگ سے ہوتے ہوئے ملین مارچ تک جا پہنچے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم نے الیکشن کمیشن سے کھلی سماعت کرنے کی درخواست کرکے سیاسی پنڈتوں کی ہوا نکال دی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مطالبہ کیا کہ اب مولانا فضل الرحمان بھی اپنے مدرسے کی رسیدیں جمع کروایں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.