رواں سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا
1 min readرواں سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح میں معمولی کمی کے پیش نظر پالیسی ریٹ میں کسی ردوبدل کا امکان نہیں۔
اسٹیٹ بینک 2 ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 22 جنوری کو کرے گا، اعلان سے قبل اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں ملک کی معاشی صورتحال، افراط زر، مائیکرو اور میکرو انڈیکیٹرز کا جائزہ لیا جائے گا۔
بعدازاں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر بذریعہ زوم پریس کانفرنس میں پالیسی ریٹ کا اعلان کریں گے۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ افراط زر اور معاشی اشاریوں کے پیش نظر شرح سود میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.