پی آئی اے طیارہ معاملہ، ملائیشیا کا معاملے سے کوئی تعلق نہیں،شہباز گل
1 min readمعاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ملائیشیا کا اس سارے معاملے کا کچھ لینا دینا نہیں ۔ لیز کرنے والی کمپنی ملائشیا کی تھی نہ ہی وہاں کوئی کیس چل رہا تھا ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے رد عمل دیااور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا طیارہ بارہ سال قبل لیز پر لیا گیا تھا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ریٹ کم ہونے پر نئے ریٹ کیلیے بات چیت ہو رہی تھی ۔ اگر پی آئی اے پیسے لٹاتا رہتا تو تنقید کرنے والے خوش ہوتے ۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ ہمیں بطور پاکستانی پی آئی اے کی منیجمنٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.