حق دو کراچی کو تحریک، جماعت اسلامی کا احتجاج

Published 15 Jan, 2021 07:01pm 1 min read

جماعت اسلامی کے تحت حق دوکراچی کوتحریک کے حوالےسے شاہراہ فیصل پراحتجاج کیا گیا۔

امیرجاعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کاسب سے بڑامسئلہ کیاہے عوام سے پوچھاجاتاہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سرکاری دفتروں میں ناانصافی کی جاتی ہے، نلکوں میں پانی نہیں آتا،ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں سڑکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنڈی، ملتان،لاہورمیں میٹروبن گئ،مگراس شہرکاکیاقصورہے،ہم پرمسلط کے الیکٹرک مافیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے میدانوں پرقبضے ہیں، جعلی فراڈکی مردم شماری کی منظوری ایم کیوایم اورپی ٹی آئی نے دی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.