براڈشیٹ کے انکشافات،شہزاد اکبر متنازعہ قرار
1 min readلیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ نے ایک آمر اور ایک سلیکٹڈ کے خلاف چارج شیٹ دی ۔ براڈ شیٹ کے انکشافات کے بعد شہزاد اکبر متنازع ہوچکے ۔
لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ شہزاد اکبر کس قانون کے تحت براڈشیٹ سے مذاکرات کررہے تھے؟ میں ان کو ڈرانے ان کے خوابوں میں آؤں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ نے آمر اور سلیکٹڈ کیخلاف چارج شیٹ دی، براڈ شیٹ کے انکشافات کے بعد شہزاد اکبر متنازع ہوچکے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی کرسی اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں، اُنہیں این آر او کسی صورت نہیں ملے گا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.