لاہور میں باپ نے مبینہ طور پر 2 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
1 min readلاہور کے علاقے ساندہ میں باپ نے مبینہ طور پر 2بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی،قتل ہونےوالی دونوں لڑکیاں معذور تھیں۔
لاہور میں ساندہ کے علاقے راجگڑھ میں باپ نے 2بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی،قتل ہونے والوں میں 34 سالہ سعدیہ اور 30 سالہ اقصی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم ضیا نے معذور بیٹیوں کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کیا۔
ملزم نے قتل کے بعد خود کو بھی چھریوں کے وار سے زخمی کیا،ضیا کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیامگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئےمردہ خانے منتقل کر دیا گیاتاہم معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.