سرکاری ملازمین بھی سڑکوں پر آگئے

Published 12 Jan, 2021 11:40pm 1 min read

وفاقی ملازمین سمیت پاکستان بھر سے آئے سرکاری ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا ہے ۔ ملازمین کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی۔

اظہار یکجہتی کے لیے ڈیپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔

سرکاری ملازمین مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ملازمین نے ڈی چوک پر احتجاج کیا اور کہا کہ حکومت کو آخری موقع دے رہے ہیں اگرحکومت نے ہمارے مطالبات پورے نا کیے تو مارچ میں دھرنا دیں گے۔

ملازمین سے اظہار یکجہتی کے ڈیپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے احتجاج میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو میں کہا ملازمین کی آواز سینیٹ میں اٹھاوں گا۔

احتجاجی مظاہرے میں سرکاری ملازمین کی قیادت نے وفاقی ملازمین کی جانب سے مارچ تک روزانہ کی بنیاد پر علامتی احتجاج کا بھی اعلان کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.