'ملک میں کم ٹیکس دینے کا شکوہ'

Published 11 Jan, 2021 06:31pm 1 min read

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ راست نظام پراسٹیٹ بینک کومبارکباددیتے ہیں ۔ تاہم پاکستان دنیامیں سب سےکم ٹیکس اکٹھاکرتاہے اور یہاں پر 22کروڑعوام میں سےصرف20لاکھ ٹیکس دیتےہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان دنیامیں سب سےکم ٹیکس اکٹھاکرتاہے۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ 22کروڑعوام میں سےصرف20لاکھ ٹیکس دیتےہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ٹیکس کلیکشن ایک بڑامسئلہ ہے، کم ٹیکس کےباعث ملکی کی تعمیروترقی پرزیادہ خرچ نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کوبھرپورمواقع فراہم کرناچاہتےہیں، روپےکی قدرگرتی ہےتوپورےمعاشرےپراثرپڑتاہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روپےکی قدرکم ہونےسےمہنگائی بڑھتی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.