نئے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے چارج سنبھال لیا
1 min readنئے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، چارج سنبھالنے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے پولیس کے تمام سینئر افسران سے تعارفی ملاقات کی ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی آفس آمد کے موقع پر قاضی جمیل الرحمان کوگارڈآف آنر پیش کیا گیا ۔ سینئر افسران نے آئی جی اسلام آباد کا استقبال کیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق قاضی جمیل الرحمان 25ویں کامن اور گریڈ 20 کے آفیسر ہیں،1998 میں بطور اے ایس پی پولیس فورس جوائن کی، قاضی جمیل الرحمان اس سے پہلے ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن تعینات تھے ۔
قاضی جمیل الرحمان بطور ڈی پی او صوابی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاور، ڈی پی او نوشہرہ، ڈی پی او ایبٹ آباد، ڈی آئی جی مالاکنڈ، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او پشاور اور انٹیلی جینس بیورو میں فرائض انجام دے چکے ہیں ۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.