وزیراعظم کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published 07 Jan, 2021 09:39pm 1 min read

وزیراعظم عمران خان نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نےملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نےصوبے میں اشیائے ضروریہ کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سےوزیراعلیٰ محمودخان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے صوبہ خیبرپختونخوا کی فوڈ سیکیورٹی پالیسی کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے صوبہ خیبرپختونخوا میں فوڈ سیکیورٹی کےلئے اقدامات کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کے اشیائے ضروریہ کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.