ہم کٹھ پتلیوں کو سمندر میں غرق کردیں گے، فضل الرحمان

Published 06 Jan, 2021 11:09pm 1 min read

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوریت کو بحال کرنے کیلئے ہم کٹھ پتلیوں کو سمندر میں غرق کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے بنوں میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کو ہر لحاظ سے تباہ کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مچھ میں ہزارہ برادری کا قتل عام ہوا،بدامنی عروج پر ہے،،دہشت گرد آزاد ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں ان کے پاس کام کیلئے لوگ نہیں، لوگ تو بہت ہیں لیکن آپ بے کار ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.