اسلام آباد میں میٹرو بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
1 min readاسلام آباد اسٹاک ایکسچینج عمارت کے سامنے میٹرو بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،لاش اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ ڈرائیورگرفتارکرلیا گیا۔
اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج عمارت کے سامنے میٹروبس کی ٹکرسےایک شخص جان کی بازی ہار گیا،جاں بحق ہونےوالا شخص سڑک عبور کرنے کیلئےمیٹرو ٹریک کی سیفٹی فینسی سے کود اتوبس کی زد میں آگیا۔
تھانہ کوہسار پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر میٹرو بس کے درائیور کو گرفتار کرلیا اور نامعلوم شخص کی لاش پمز اسپتال منتقل کردی۔
پولیس کے مطابق تاحال نامعلوم شہری کی شناخت نہیں ہوسکی ہے البتہ جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرلئے گئے ہیں،پولیس نے اپنی تفتیش کا آغاز کردیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.