'عوام کو نااہل حکومت کی وجہ سے مہنگائی کا بوجھ اٹھانا پڑرہا ہے'

Published 04 Jan, 2021 12:43am 1 min read

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات ہوں یا سینیٹ الیکشن، ہم ہرمیدان میں حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے کہا خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے،عوام کو نااہل حکومت کی وجہ سے مہنگائی کا بوجھ اٹھانا پڑرہا ہے۔اگر وزیراعظم کے پاس مسائل کا حل نہیں تو انہیں مستعفی ہونا چاہیئے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومتی وزرا سازش کررہے ہیں لیکن پی ڈی ایم متحد ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.