پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا
1 min readاسلام آباد:سعودی حکومت کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے بعد پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوایشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے بعد آج سے تمام پی آئی اے پروازوں پر مسافر سعودیہ عرب جاسکیں گے۔
اس سے قبل مسافر صرف سعودیہ عرب سے پاکستان آسکتے تھے۔
ترجمان کے مطابق پروازوں پر نئی بکنگ اور پرانی بکنگ فعال کروانے کیلئے مسافر کال سینٹر یا دفاتر سے فوری رابطہ کریں، تمام مسافر کورونا وائرس پی سی آر ٹیسٹ سفر سے قبل لازمی کروائیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.